ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ: طوفان یونائس ساحل سے ٹکرا گیا‘ بجلی اور ٹرین سروس منقطع

لندن: برطانیہ میں تیز ہواؤں کے باعث لندن کے او ٹو ارینا کی چھت گر گئی ہے

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں طوفان یونائس ساحلی علاقوں سے ٹکراگیا،جس کے باعث ڈیون، کارن وال میں 2 ہزار افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، ویلز میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ،جب کہ شمالی انگلینڈ میں برف باری کی بھی اطلاعات ہیں ۔ طوفان کے پیش نظر ویلز میں تمام ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں۔ دوسری جانب نیدرلینڈز میں بھی طوفان کے پیش نظر جمعہ کے روز 170 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں سے پروازیں متاثر ہوسکتی ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں