ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنرل باجوہ کی یورپی یونین رہنمائوں سے ملاقات، علاقائی سلامتی و افغانستان پر گفتگو

راولپنڈی (صباح نیوز) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یورپی یونین کے عہدیداران سے ملاقات میں افغانستان سمیت علاقائی سیکورٹی کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلجیم کے سرکاری دورے کے دوران آرمی چیف نے یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروسز کے جنرل سیکرٹری اسٹیفنو سنینو اور چیئرمین یورپی یونین کمیٹی کلاوڈیو گرازیانو سے ملاقات کی۔ عہدیداران سے ملاقات کے دوران آرمی چیف نے مشترکہ مفادات، خطے میں سیکورٹی کے حالات اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدر کرتا ہے اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر اسے مزید بڑھانے کا منتظر ہے۔ یورپی یونین کے عہدیدران نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی میں پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ تمام سطح پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں