ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مدینہ منورہ ، خواتین کیلیے دنیاکا محفوظ ترین شہر قرار

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لیے مدینہ منورہ دنیا کا محفوظ ترین شہر قراردیا گیا ہے۔برطانوی ادارے انشور مائی ٹرپ نے دنیا بھر سے تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لیے محفوظ ترین شہر کی فہرست جاری کردی۔فہرست کے مطابق مدینہ منورہ میں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر تھائی لینڈ کا شہر چیانگ مائی، تیسرے نمبر پر دبئی اور چوتھے نمبر پر جاپان کا شہر کیوٹو ہے۔ اس کے علاوہ خواتین کے لیے خطرناک ترین شہروں کی فہرست میں جنوبی افریقی شہر جوہانسبرگ، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور فرانسیسی دارالحکومت پیرس شامل ہیں۔ یہ رپورٹ رات کے وقت تنہا خواتین کا سفر کرنے، پر امن آمدورفت ، جرائم کی شرح کم ہونے اور دوسرے لوگوں سے تعاون اور احترام کرنے کو بنیاد بناکر تیار کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں