ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرول کی قیمت میں ظالمانہ اضافے سے ہر چیز کی قیمت کو آگ لگ چکی، وزیر اعظم گھر جائیں، شہبازشریف

مسلم لیگ  (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے وزیراعظم سے  پیٹرول  کی قیمت  میں اضافہ واپس لینے اور گھر جانے کا مطالبہ  کردیا۔

ایک بیان میں شہباز شریف  نے کہا کہ پیٹرول بم گرانےکے بعداب بجلی 6 روپے سے زائد مہنگی کی جارہی ہے، عوام  کو مہنگا ترین وزیراعظم قبول نہیں لہٰذا عمران نیازی گھر جائیں۔

شہباز شریف کا  کہنا تھا کہ عمران نیازی پیٹرول اور  بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں، عوام کی مزید بددعائیں نہ لیں اور خدا کا خوف کریں۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں ظالمانہ اضافے سے ہر چیز کی قیمت کو آگ لگ چکی، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 4 روپے اضافہ عوام پر ایک اور ظلم ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے مفاد میں قانون سازی کرلیتی ہے، حکومت عوام کے ریلیف کے لیے دو تہائی کا جھوٹ گھڑ لیتی ہے، عمران نیازی اتحادیوں کو وزارتوں کاریلیف دے سکتے ہیں لیکن ان کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لیے کچھ نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں