ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ازبکستان کے نائب وزیرعظم کا دورہ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی

ازبکستان کے نائب وزیراعظم جناب سردار عمر زاکوف نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا ہے۔ جہاں پر انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امو رکے علاوہ تزویراتی تعلقات کو مربوط کرنےاور علاقائی سلامتی کی صورتحال خصوصاً افغانستان کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔
معززین نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کی نوعیت اور دائرہ کار کو وسیع کرنے کے اقدامات اوردونوں برادر ممالک کے درمیان سکیورٹی روابط اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان تمام علاقائی ممالک خصوصاً ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ فوجی تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے ۔
جناب سردار عمر زاکوف نے پاکستان کی علاقائی خودمختاری/ سالمیت کے دفاع میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔
معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں