ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت ویران میدانوں کو آباد کرنے میں کردار ادا کرے ، یونس خان

یونس خان کا سنگم ٹرافی کی فاتح ٹیم ،آفیشلز، منتظمین ودیگر کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے،اور جس کی زندہ مثال شاداب خان، حسن علی، حیدر علی، شاہنواز دھانی، محمد آصف اور حارث راؤف جیسے نوجوان کھلاڑیوں کی کارگردگی سب کے سامنے ہے،اور سندھ حکومت کو بھی چاہیے کہ کرکٹ کے میدانوں کو آباد کرنے پر توجہ دیں،یہ بات انہوں نے سنگم ٹرافی کے فائنل کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی کہی،اس موقع پرجمال انصاری، وصال انصاری، ایاز منشی، بابر بشارت، اقبال امام، وسیم طارق، انیس الرحمان، اور ایم نسیم بھی موجود تھے ۔ یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ سنگم، شاداب اور المنصورہ گراؤنڈ پر خود کھیلتا رہا ہوں اور آج مجھے سنگم گراؤنڈ پر آکر خوشی محسوس ہوئی، یہ وہ ہی گراؤنڈ ہے جس نے ماضی میں سکندر بخت، ہارون رشید، منصور اختر، اور دیگر کرکٹرز نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سنگم کرکٹ گراؤنڈ سندھ حکومت کی توجہ کا منتظر ہے، پی ایس ایل کے انعقاد سے نوجوان کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا، پی ایس ایل پاکستان کابرانڈ ہے، ایمرجنگ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیت دکھانے میں وقت درکار ہوتا ہے، ایمرجنگ کیٹگری سے نوجوان کھلاڑی سامنے آ رہے ہیں، یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ میں ایاز منشی، وصال انصاری، جمال انصاری اورایم نسیم کو مبارک بار دیتا ہوں کہ ملکی حالات کے باوجود بالخصوص کرونا وائرس جیسے مشکل وقت میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا،بعد ازاں آصف فیلکن نے فائنل میں یو نائیٹڈ اسپورٹس کو2 وکٹوں سے ہرا کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا، یونائیٹڈ اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوررز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز اسکور کیے۔جواب میں آصف فلکن نے 8 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کرلیا، فاتح ٹیم کی جانب سے فیضان نے 96، وقاص علی نے 48، وسیم الدین نے 36 اور یاسر علی نے 34 رنز اسکو رکیے، یو نائیٹڈ اسپورٹس کی جانب سے زاہد احمد، زین الدین، سعد علی، اور ظہیر احمد نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، آخر میں ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے مہمان خصوصی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان ودیگر کو انتظامیہ کی جانب سے اجر ک کا تحفہ پیش کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں