ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں فائض  سوجو اولو کی قیادت میں نئی مخلوط حکومت کا قیام

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں نیشنل یونین پارٹی (UBP) کے چیئرمین فائض  سوجو اولو کی سربراہی میں ایک نئی حکومت تشکیل دی گئی ہے۔

فائض  سوجو اولو u نے کہا ہے کہ نیشنل یونین پارٹی، ڈیمو کریٹ پارٹی ،  ری برتھ پارٹی پر   مشتمل  مخلوط حکومت پر ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

آج، فائض  سوجو اولو کی صدارت میں ایک نئی حکومت قائم ہوئی۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  میں 23 جنوری کو ہونے والے ابتدائی عام انتخابات میں نیشنل یونین پارٹی   39.54 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر آئی تھی۔

ریپبلکن ترک پارٹی (CTP) کو 32.4 فیصد، ڈی پی کو 7.41 فیصد، YDP کو 6.39 فیصد اور پیپلز پارٹی (HP) کو 6.68 فیصد ووٹ ملے۔

ان نتائج کے مطابق 50 رکنی ریپبلکن اسمبلی میں UBP کو 24، CTP 18، DP 3، HP 3، YDP 2 نشستیں حاصل تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں