کوٹری( جسارت نیوز )ٹگ آف وار کھیل سندھ سمیت پاکستان بھر میں مقبول ترین کھیل بن چکا ہے۔اس کھیل کے فروغ کے لیے پاکستان ٹگ آف وار فیڈریشن کے سیکریٹری جمیل احمد رانا، سندھ کے سیکریٹری جاوید اقبال بیگ و دیگر صوبائی و ڈویژنل ایسوسی ایشنز کا کردار مثالی ہے۔یہ بات انٹرنیشنل ٹگ آف وار ڈے کے موقع پر منعقدہ کوچنگ اور نمائشی میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سیکریٹری حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی و چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پرویز احمد شیخ نے اپنے خطاب میں کیا۔انہوں نے فیڈریشن، سندھ و ڈویژنل ایسوسی ایشنز کی جانب سے کھیل کے فروغ کے لیے کییجارہے اقدامات کا خیرمقدم کیا۔ کوچنگ کیمپ کے اختتام کے بعد منعقدہ نمائشی میچ میں عمران خان اکیڈمی کلب نے یوتھ کلب کے خلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کی۔کوآرڈینیٹر محی الدین شیخ، آرگنائزنگ سیکریٹری رمیز راجا اور کوچ عمران خان نے عائشہ ارم کی و سیکرٹری سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کی ہدایت پر ٹگ آف وار یوتھ کوچنگ کیمپ اور نمائشی میچ کا اہتمام کیا ۔