ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرائنی تنازع: بائیڈن اور پیوٹن ملاقات پر رضامند

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور روس نے یوکرائنی تنازع کے حل کے حوالے سے فرانسیسی صدر کی پیش کردہ ملاقات کی تجویز مان لی ۔ فرانس کے صدارتی محل اور وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری بیانات میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن یوکرائن کے حوالے سے ‘امریکا روس سمٹ‘ پر رضامند ہوگئے ہیں۔ ماکروں نے اتوار کے روز بائیڈن اور پیوٹن دونوں سے فون پر بات کی تھی۔ دوسری جانب روس کا کہنا ہے یوکرائن کے معاملے پر بائیڈن اور پیوٹن کی ملاقات سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ کریملن کے ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ ملاقات کے لیے ابھی تک کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں