راولپنڈی: آرمی چیف سے یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق نے ملاقات کی ، جس میں علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور افغان صورتحال پر بھی تفصیلی کی۔
پاک فوج کے ترجمان شعبہ ابلاغ عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق نے ملاقات میں یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات سے متعلقہ امور پر بھی گفتگو کی۔
آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی کثیرالجہتی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔
نمائندہ خصوصی ایمون گلمور نے خطے کے امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا تے ہوئے افغانستان میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔