ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تاجروں کے ساتھ زیادتی نہ رکی تو شٹر بند ہڑتال کرینگے،ہارون میمن

سکھر( نمائندہ جسارت)آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ سکھر انتظامیہ نے تاجروں کے ساتھ ناروا سلوک ظلم زیادتی اور نا انصافیوں کا سلسلہ ترک نہ کیا تو پورے سکھر میں شٹر بند ہڑتال کرکے احتجاج کیا جائیگا۔ شہر کے مختلف تجارتی مراکز سے ملاقات کیلئے آنے والے تاجروں سے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے بعض افسران جعلی تنظیموں کی آڑ لے کر تاجروں پرجرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ حراساں کررہے ہیں اور دھمکیاں بھی دے رہے ہیں ،اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی نئی فہرست مرتب کیے بغیر دکانداروں پر ضلع انتظامیہ سکھر کی طرف سے جرمانے حراساں کرنا اور دھمکی آمیز رویہ طویل عرصے سے ٹیکس ادا کرنے والے تاجروں کے ساتھ نا انصافی ہے، ہم نے ڈیڑھ ماہ قبل ڈپٹی کمشنر سکھر سے نیا نرخ نامہ ترتیب دینے کیلئے کہا تھا ڈی سی سکھر کی جانب سے نیا نرخ نامہ مرتب کرنے کی حامت بھرنے کے باوجود نیا نرخ نامہ بنائے بغیر دکانداروں پر جرمانے کرنا شروع کردیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئے روز پیٹرول بجلی گیس و خوردنی تیل ، چینی اور دیگر اشیا کے نرخ بڑھا رہی ہے جس کے اثرات ہر چیز پر پڑتے ہیں اس کے باوجود سکھر انتظامیہ کا جارحانہ جابرانہ اور ناقابل فہم رویہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے انتظامیہ کے نارواں سلوک اور رویے پر سکھر کے تاجروں کو گہری تشویش ہے اور ان میں اشتعال پایا جارہا ہے سکھر ضلعی انتظامیہ کے تاجروں کے ساتھ ناروا سلوک پر سکھر میں شٹر ڈائون ہڑتال اور احتجاج کیا گیا تو اس کی تمام تر ذمے داری سکھر کی ضلع انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں