ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیجنڈز ہمیشہ کے لیے ہوتے ہیں ،وقار یونس کا وسیم اکرم کو خراج تحسین

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے وسیم اکرم کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔نوے کی دہائی میں ٹو ڈبلیوز اور عالمی کرکٹ میں بیٹسمینوں کے لیے ڈرانا خواب بننے والی جوڑی وسیم اکرم اور وقار یونس نے جو کارنامے انجام دیے وہ آج بھی شائقین کرکٹ کے دلوں پر نقش ہیں۔ وقار یونس نے ٹوئٹر پر اپنے ساتھی کھلاڑی کو ہال آف فیم کے لیے منتخب کیے جانے پر نہایت ہی شاندار طریقے سے خراج تحسین پیش کیا۔وقار یونس نے لکھا کہ پرائڈ آف پرفارمنس ، ہلال امتیاز، بین الاقوامی کرکٹ میں 916 وکٹیں ، 3ہیٹرکس اور اس کے ساتھ ساتھ آئی سی سی اور پی سی بی کی جانب سے ہال آف فیم میں شامل کیا جانا یہ سب لیجنڈ کو ہمیشہ کے لئے امر بنا دیتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں