ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میانمار کی فوج کو روس، چین اور سربیا کی طرف سے اسلحہ کی فراہمی

اقوام  متحدہ  نے اعلان کیا ہے کہ میانمار میں فوجی  بغاوت کے بعد اس کی فوج نے  چین، روس اور سربیا سے  فوجی سازو سامان وصول کیا  تھا۔

میانمار میں انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ٹام اینڈریوز نے "مظالم کی حمایت: میانمار کی فوج کو اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی ہتھیاروں کی فراہمی” کے عنوان سے اپنی رپورٹ میں میانمار کی فوج کو ہتھیاروں کی  فراہمی کی تفصیلات بتائی ہیں۔

رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے، اینڈریوز نے کہا،”گزشتہ سال کی بغاوت کے بعد سے  میانمار کی فوج کی بربریت کے باوجود اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان روس اور چین میانمار کی فوج کو جنگی طیارے اور بکتر بند گاڑیاں بھیجنا جاری رک رکھے   ہوئے  ہیں۔

انڈریوز  نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سربیا   نے بھی بغاوت کے بعد میانمار  فوج کو ہتھیار فراہم   کرنے شروع کیے تھے، اس نے میانمار کو راکٹ اور بھاری اسلحہ فراہم کیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں