ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم عمران خان روس کے دورہ پر روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نور خان ائیر بیس سے روس کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہوگئے۔

روس پہنچنے پر روسی وزیر خارجہ ایئر پورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کریں گے، عمران خان کل ماسکو میں گمنام سپاہیوں کی یاد گار پر جائیں گے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ دورہ کے دوران اہم وفاقی وزراء بھی وفد کا حصہ ہیں جن میں شاہ محمود قریشی ، حماد اظہر ، فواد چوہدری اور معید یوسف شامل ہیں۔

کل 24 فروری کو وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوگی، جس میں دو طرفہ امور، خطے کی صورتحال اور خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر غور ہوگا۔ ملاقات کے بعد وفود کی سطح کے مذاکرات ہوں گے، جن میں مختلف شعبوں میں تعاون پر باہمی یادداشت کے معاہدے کئے جائیں گے۔

وزیراعظم ماسکو میں پاکستانی بزنس مین اور تاجروں سے ملاقات کریں گے جبکہ روس کی گرینڈ مسجد کا دورہ بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ کئی سالوں بعد کوئی پاکستانی وزیراعظم روس کا دورہ کر رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں