ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا پابندیاں :بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کے لیے پالیسی میں نرمی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے اپنی پالیسی میں نرمی کر دی ہے۔

این سی او سی نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے پالیسی پر نظرثانی کرتے مکمل ویکسین شدہ افراد کے لیے بورڈنگ سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی ہے۔

تاہم 12 سال سے زائد عمر کے غیر ویکسین شدہ افراد کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط لاگو رہےگی۔

این سی او سی کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کے لیے مکمل ویکسین شدہ ہونا لازمی ہو گا، 12 سال سے کم عمر بچوں کو لازمی ویکسین سے استثنیٰ ہو گا۔

نظر ثانی شدہ پالیسی کے مطابق 12 سے 18 سال تک کے افراد31 مارچ تک مکمل ویکسین کے بغیر پاکستان آ سکتے ہیں۔

ڈی پورٹ اور زمینی راستے سے داخل غیر ویکسین شدہ افراد کا ریپڈ ٹیسٹ بارڈر پر کیا جائے گا جبکہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافروں کو گھر میں قرنطینہ کرنا ہو گا۔

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے این سی او سی کی پالیسی پر عملدرآمد 24 فروری سے ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں