ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہائیکورٹ بار حیدرآباد کے انتخابات ہفتہ 26 فروری کو ہوں گے

حیدرآباد(اسٹاف رپروٹر)ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن حیدرآباد کے سالانہ انتخابات 2021-22 کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے، انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں، 3 خواتین سمیت 13 نشستوں پر 33 امیدوار مد مقابل ہیں، پولنگ ہفتہ 26 فروری کو ہو گی۔ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد کے انتخابات ہفتہ 26 فروری کو ہوں گے، انتخابات کے لیے محمد ارشد ایس پٹھان کی چیئرمین شپ میں 6 رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے، عرفان علی کلوڑو کو چیئرمین جبکہ محمد سلیمان ڈاہری، سید عابد علی شاہ، عزیزاللہ بریرو اور ریاض الدین قریشی کمیٹی کے ممبر ہیں، الیکشن کمیٹی نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست بھی جاری کر دی ہے، 2200 سے زائد وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔صدر کے عہدے کے لیے غلام اللہ چانگ اور امداد علی آر انڑ کے درمیان کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے، نائب صدر کے لیے اندرجیت لوہانو اور مسز رضیہ علی احمد پاٹولی، جنرل سیکرٹری کے لیے الطاف سچل اعوان، ممتاز احمد لاشاری اور سید شہزاد علی شاہ، جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر غلام مرتضیٰ عرف جی ایم لغاری، نیاز حسین ابڑو اور صدف علی ابڑو، لائبریری سیکرٹری کیلیے مولا بخش عرف نعمان سہتو، سعد سلمان غنی عرف سنی، ساجد میر مسعود کھوسو اور ذوالقرنین تالپور، خازن کے لیے کاشف فراز بھٹو، مظہر علی لغاری اور شیراز احمد بھٹی مدمقابل ہیں، ممبر منیجنگ کمیٹی (ایم ایم سی) کی 7 نشستوں کے لیے 16 امیدوار میدان میں ہیں جن میں عبدالحفیظ دائودانی، اعجاز علی مگسی، اللہ بخش سہتو، آصف علی ابڑو، عاصم شبیر سومرو، مس اسماء جوکھیو، فرحان احمد بوزدار، خلیل الرحمن لغاری، منصور احمد قریشی، مقبول احمد نظامانی، محمد فاضل ساند، محمد جمیل خان، محمد یوسف منگریو، پیر غلام فاروق، رزاق رحیم شیخ اور مس سیما کھوسو شامل ہیں۔ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد کے 26 فروری کو ہونے والے انتخابات کے لیے امیدواروں اور ان کے حامی وکلاء کی بھرپور سرگرمیاں جاری ہیں، اس دوران ووٹ ڈالنے کیلیے اہل وکلاء کے دفاتر اور گھروں پر ملاقاتوں اور انہیں اپنی حمایت میں ووٹ ڈالنے کی اپیل بھی کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں