ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹنڈوآدم :انتظامیہ کی عدم توجہ ،ٹریفک کا نظام درہم برہم

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت ) انتظامیہ کی عدم توجہ کے سبب ٹریفک کا نظام درہم برہم۔ منٹوں کا فاصلہ طے کرنے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا، دکانداروں کا فٹ پاتھ پر قبضہ پیدل چلنے والے بھی ٹریفک جام میں پھنس جاتے ہیں۔ بیرانی ریلوے پھاٹک بند ہونے سے جوہر آباد ریلوے پھاٹک پر ٹریفک کے دباؤ میں اضافہ ہو گیا ہے مسلسل پھاٹک کی بندش سے عوام ذہنی مریض بن گئے ہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں مشتاق احمد عادل، عبدالغفور انصاری اور سماجی حلقوں کا انتظامیہ سے مسائل کے حل کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے اندرونی راستوں پر غیر قانونی پارکنگ چنگچی رکشوں اور ٹھیلوں کی بھر مار سے ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا ،حیدرآباد روڈ سمیت شہر کے تمام علاقوں میں سڑک کے دونوں اطراف دکانداروں کا فٹ پاتھ پر قبضہ، پیدل چلنے والے بزرگ بچے اور خواتین کے لیے راستہ عبور کرنا پل صراط کے پل کو پار کرنے جیسا ہوگیا جبکہ ون وے کی خلاف ورزی،تجاوزات و پارکنگ ٹریفک کے جام ہونے کی اصل وجہ بن چکے ہیں، تاہم شہر کے اندرونی راستوں پر ایک ،2 ٹریفک اہلکار نظر آتے ہیں جو معمول کی ڈیوٹی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ دوسری جانب سماجی حلقوں کے مطابق جوہرآباد ریلوے پھاٹک ٹرینوں کی آمدورفت کے موقع پر بند رہتا ہے اور انتظامیہ کی عدم توجہی نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکار اور میونسپل عملے کی غفلت کے سبب ہی شہری دوہرے عذاب میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے مقامی منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ شہریوں کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں