ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین کا یوکرین کے معاملے پر موقف مستقل اور غیر تبدیل شدہ ہے، وزارت خارجہ

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر چین کا موقف مستقل رہا ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی بدھ کے روز  باقاعدہ پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے سوال کیا: کچھ امریکی میڈیا کا خیال ہے کہ یوکرین کے معاملے پر چین کا موجودہ موقف قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کے چین کے دیرینہ اصول سے متصادم ہے۔ کیا آپ اس نقطہ نظر سے اتفاق کرتے ہیں

اس حوالے سے ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر چین کا موقف مستقل رہا ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ چین ہمیشہ معروضیت، امن اور انصاف کا ساتھ دیتا ہے، معاملے کے غلط اور  صحیح کے مطابق اپنے موقف کا خود فیصلہ کرتا ہے، اور اس بات کا حامی ہے کہ تمام ممالک کو بین الاقوامی تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کو اپنانا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں