ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسجد اقصیٰ سے محکمہ اوقاف کا اہم عہدے دار گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کی عطیات کمیٹی کے اہلکار خضر ابو ہدوان کو مسجد اقصیٰ سے گرفتار کر لیا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے ابو ہدوان کو گرفتار کرنے کی وجہ بتائے بغیرباب مجلس کے قریب فرینڈشپ کمیٹی کے ہیڈ کوارٹر کو بند کرنے پر مجبور کیا۔ کئی برس سے صہیونی انٹیلی جنس نے مسجد اقصیٰ میں تعینات افراد اور بیت المقدس کے اوقاف میں کام کرنے والوں کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے اور اس دوران ان کی ملک بدری کے کئی فیصلے جاری کیے جاچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں