ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان اسپنرراشد خان کاپی ایس ایل چمپئن بننے پر قلندرزکومبارکباد

ڈھاکا(جسارت نیوز)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز میں شامل افغان اسپنر راشد خان نے پی ایس ایل چمپئن بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔راشد خان قومی ذمہ داری کے باعث پی ایس ایل چھوڑ کر بنگلا دیش کے خلاف سیریز کھیلنے چلے گئے تھے اور انہوں نے جاتے ہوئے لاہور قلندرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔راشد خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لاہور قلندرز کو پی ایس ایل چمپئن بننے پر مبارکباد دی گئی۔افغان اسپنر نے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، فاسٹ بولر حارث رف، محمد حفیظ، ڈیوڈ ویسے، ہیڈ کوچ عاقب جاوید اور سی ای او لاہور قلندرز ثمین رانا کو بھی مبارکباد پیش کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں