ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلائنڈ ون ڈے ، پاکستان نے جنوبی افریقا کو 249رنز سے ہرادیا

کراچی : صوبائی سیکریٹری اسپورٹس سندھ اخترعنایت بھرگڑی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقا کیخلاف 132رنزبنانے والے محمد سلمان کو مین آف دی میچ ایوارڈدے رہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ون ڈے بلائنڈ انٹرنیشنل کرکٹ میچ 249 رنز سے جیت لیا، میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کے خلاف بآسانی کامیابی پاکر 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کرلی جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔میچ میں پاکستان کی جانب سے 5 اور سائوتھ افریقا کے 3 کھلاڑیوں کا ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو ہوا ساوتھ اینڈ کلب کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 473 رنزبنائے، 3بیٹرز نے سنچریز اسکور کیں، مین آف دی میچ محمد سلمان نے 132رنز بنائے،جواب میں جنوبی افریقا ہدف کے تعاقب میں 38.4 اوورز میں 224 رنزبنا کر پویلین لوٹ گئی،لوانڈے بڈلہ 44 ، بھولی بڈلہ 40 رنز جوڑ کر نمایاں رہے، محمد شاہ زیب نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،تقریب تقسیم انعامات میں سندھ کے سیکریٹری اسپورٹس اختر عنایت بھرگری مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں