ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس کی یہودی نوازی ، فلسطینیوں کی حامی تنظیم پر پابندی

منامہ (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس نے یہود نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی کے خلاف سرگرمی فلسطینیوں کی حامی تنظیم پر پابندی لگادی۔ خلیجی ریاست بحرین کی تنظیموں نے فلسطین ستنتصر رابطہ گروپ پر فرانس میں پابندی عائد کیے جانے کی مذمت کی۔ بیان میں اسے فرانسیسی حکومت کی فلسطینیوں کے خلاف تعصب پر مبنی پالیسی کی عکاسی قرار دیاگیا۔ اسرائیل کے خلاف سرگرم بحرینی سوسائٹی نے فلسطینیوں کے لیے سرگرم گروہ کو تحلیل کرنے کے فیصلے کی مذمت کی۔ بیان مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اسرائیل کے بائیکاٹ کی بڑھتی ہوئی مہم کو خاموش کرنے کی کوشش ہے ۔ اس سے قبل جمعرات کے روز کالعدم تنظیم نے ایک بیان میں کہا تھا فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے صدر عمانویل ماکروں کی ہدایت پر تنظیم اور ایک اور گروہ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں