ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپال : امریکی امداد کیخلاف احتجاج ، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

کٹھ منڈو: نیپال میں پارلیمانی عمارت کے باہر جلاؤ گھیراؤ کا منظر‘ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہورہی ہیں

کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال میں ارکان پارلیمان نے سڑکوں کی تعمیر اور بجلی کے منصوبوں سے متعلق 50کروڑ ڈالر وصول کرنے کی منظوری دے دی۔ اسپیکر اگنی سپکوٹا کا کہنا ہے کہ مختصر بحث کے بعد حکومت بیشتر قانون سازوں کو اس تجویز کی منظوری کے لیے قائل کرنے میں کامیاب رہی۔ 2017 ء میں ایک امریکی امدادی ایجنسی ملینیم چیلنج کارپوریشن (ایم سی سی) نے ان منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ امریکا کا کہنا ہے کہ امداد کو واپس کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور اس کے ساتھ کوئی شرائط بھی شامل نہیں ہیں۔ اجلاس کے دوران چین نواز کمیونسٹ جماعتوں کے کارکنوں نے پارلیمان کے باہر ٹائر جلاکر احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ امریکا کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے خلاف مہم چلانے کے پیچھے بیجنگ کا ہاتھ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں