ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ابدی طور پر انتظار نہیں کر سکتے، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید خطیب زادے نے کہا کہ ان کا ملک آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں جاری جوہری مذاکرات کے حوالے سے ابدی طور پر انتظار نہیں کرے گا۔

خطیب زادے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پر پیغام میں امریکہ کے بیان کہ "اگر ایران نے غیر موافق کام کیا تو ہم جوہری معاہدے سے دستبردار ہو جائیں گے۔” کا جواب دیا۔

ترجمان خطیب زادے نے کہا کہ "اگر امریکہ فیصلہ کن کارروائی کرتا ہے تو ایک معاہدہ طے پا جائے گا جس کے ایران تیار ہے، لیکن یہ روز ِ آخر تک  انتظار نہیں کرسکتا۔‘‘

خطیب زادے نے یہ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ امریکہ 2018 میں جوہری معاہدے سے دستبردار ہو گیا تھا اب  انہیں یقین ہونا چاہیے کہ ایسا دوبارہ نہیں ہوگا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کہاتھا کہ” اگر ایران مذاکرات کی پیشرفت میں متضاد عمل کرتا ہے توامریکہ جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوششوں سے دستبردار ہونے کے لیے تیار ہے ۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں