ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کا صدر پوتن اور صدر زیلنسکی سے ٹیلی فونک رابطہ

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے فون پر بات چیت  کی ہے۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایلیسی پیلس کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا  کیا گیا کہ میکرون نے پوتن  کے ساتھ فون پر بات چیت کی جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔  روس کے یوکرین پر حملے شروع کرنے کے بعد سے دونوں رہنما تیسری بارٹیلی فونک رابطہ قائم کرچکے ہیں ۔

ایلیسی پیلس  کی جانب سے جاری کردہ  بیان میں کہا گیا ہے  صدر  میکرون نے زیلنسکی کے ساتھ  بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے آج صبح کہا کہ روس یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے فرانس کی کوششوں کا "خیر مقدم” کرے گا۔

یاد رہے روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا  جو جاری ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں