ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرٹس ولیج کے احیاسے ملکی ثقافتی ورثے کو فروغ ملے گا، صدر علوی

صدرعارف علوی نے ملک میں صنعتی ترقی کیلئے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2022 ء جاری کر دیا

اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آرٹس اینڈ کرافٹس ولیج کے احیاسے ملکی ثقافتی ورثے کے فروغ میں مدد ملے گی، ولیج کی بحالی سے دستکاروں اور کاریگروں کو مقامی فنون اور ثقافتی مصنوعات کوفروغ دینے کا موقع ملے گا۔ جمعرات کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں آرٹس اینڈ کرافٹس ولیج شکرپڑیاں کے احیا پر منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ولیج دستکاروں، کاریگروں، باہنر نوجوانوں کو مصنوعات کی نمائش اور مارکیٹنگ کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرے گا جبکہ آرٹس اینڈ کرافٹس ولیج قومی و بین الاقوامی کاریگروں میں روابط ، ثقافتی تعلقات بڑھانے میں مدد دے گا۔ صدر مملکت کی زیر صدارت اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے، نیشنل کالج آف آرٹس اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کے وائس چانسلرز سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے گائوں کی بحالی کے منصوبے پر بریفنگ دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں