ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: ماہِ فروری میں کُل 86 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا

ترکی میں، ماہِ فروری میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف  کئے گئے آپریشنوں میں، کُل 86  دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

مذکورہ 86 دہشت گردوں میں سے 8 نے خود گرفتاری پیش کی جب کہ 78 کو  حراست میں لیا گیا ہے۔

ترکی کے نائب وزیر داخلہ اور وزارت داخلہ کے ترجمان اسماعیل چاتاکلی نے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کی ماہانہ کاروائیوں  کی بریفنگ پر مبنی اجلاس کا انعقاد کیا۔

اجلاس سے خطاب میں چاتاکلی نے کہا ہے کہ آپریشن موسمِ خزاں۔ موسمِ سرما  اور آپریشن  ایرن ۔ موسمِ سرما کے دائرہ کار میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKKکے خلاف10 بڑے  اور 32درمیانے درجے کے آپریشنوں سمیت کُل 7 ہزار 166 آپریشن کئے گئے۔ اس کے علاوہ شہروں میں دہشت گردوں کے سیلوں اور ان کے مددگاروں کے خلاف ایک ہزار 280 آپریشن کئے گئے۔

چاتاکلی نے کہا  ہے کہ مذکورہ آپریشنوں میں 78دہشت  گردوں کو زندہ گرفتار کیا گیا اور 8 دہشت گردوں نے گرفتاری پیش کی۔  اس طرح کُل 86 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔ مذکورہ دہشت گردوں میں سے  57 کا تعلق PKK/KCK اور 28 کا تعلق داعش سے تھا جبکہ ایک دہشت گرد بائیں بازو کی دہشت  گرد تنظیم سے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں