ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سانحہ ماڈل ٹائون کی جے آئی ٹی کیخلاف کیس سماعت کیلیے مقرر

لاہور (آن لائن) سانحہ ماڈل ٹائون کی دوسری جے آئی ٹی کے خلاف کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ۔ چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 7رکنی لارجر بنچ 14مارچ کو کیس کی سماعت کرے گا۔ لارجر بنچ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس مس عالیہ نیلم،جسٹس سید شہباز علی رضوی ،جسٹس سردار احمد نعیم،جسٹس سردارمحمد ڈوگر اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔ پولیس انسپکٹر اور کانسٹیبل نے دوسری جے آئی کی تشکیل کو چیلنج کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں