ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قلندر مولہ کے نواب حضرت ایوب شاہ بخاری کا 27واں عرس

جھل مگسی ارشاد لاشاری
گنداواہ میں کچھی کے قلندر مولہ کے نواب حضرت ایوب شاہ بخاری کا 27واں عرس گادی نشین سید ملوک شاہ نے چادر چڑھا کر باقاعدہ عرس مبارک افتتاح کر دیا
گنداواہ میں کچھی کے قلندر مولہ کے نواب حضرت ایوب شاہ بخاری کا 27 واں عرس شروع سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرے گئے۔
عرس کاباقاعدہ افتتاح پہلے درگاہ کے سجادہ نشین سید حاجی ملوک شاہ بخاری اس کے بعد درگاہ کےمنتظم اعلی سید عدالت حسین شاہ بخاری نے حضرت ایوب بخاری کے مزار پر الگ الگ چادر چڑھا کر کردیا
عرس مبارک شہر اور مختلف علاقوں کے زائرین و عقیدت مندوں نےشرکت کی عرس کے موقع پر قرآن خوانی لنگر فی سبیل اللہ اور صوفیانہ محفل کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے عرس کے موقع پر درگاہ ایوب شاہ بخاری کے ایریا میں بازار سجایا گیا ہے کھلونے جھولے مٹھائیوں و دیگر اشیاء کے اسٹال سجائے گئے ہیں.کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے موثر انتظامات کئے گئے ہیں ایس ایچ او گنداواہ سکندر لہڑی پولیس اے ٹی ایف اور اسپیشل برانچ کی نفری کی ہمراہ عرس کے موقع پر موجود تھے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں