ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سویڈن کی یوکیرین کو مالی و فوجی سازو سامان کی امداد اس ملک کو پہنچ گئی

سویڈش  چیف آف جنرل سٹاف  میکائل  بائڈن کا کہنا  ہے کہ ان کے ملک کی جانب سے روانہ  کردہ  فوجی سازو سامان  یوکیرین  پہنچ گیا ہے۔

اپنے ملک کے سرکاری ٹیلی ویژن SVT کو ایک بیان دیتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ 5 ہزار اے ٹی 4 اینٹی ٹینک بندوقیں، 5 ہزار بلٹ پروف جیکٹیں ، 5 ہزار ملٹری ہیلمٹ اور ایک لاکھ 35 ہزار فوجیوں کے لیے تیار خوردنی اشیا یوکیرین  پہنچ گئی ہیں۔

دوسری جانب سویڈن کی وزیر خارجہ این لنڈے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا کہ یوکرین کی فوج کو 50 ملین ڈالر کی مالی امداد  بھی  ادا کر دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں