ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جہانگیر ترین اور علیم خان پارٹی کے مضبوط لوگ ہیں‘ فواد چودھری

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے صدر نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کر کے اس خواہش کا اظہار کیا ہے
کہ روس اور یوکرین کے تنازعے میںپاکستان ثالثی کا کردار ادا کرے، وزیر اعظم اس پر عملی اقدام اٹھائیں گے، جہانگیر ترین اور علیم خان پارٹی کے مضبوط لوگ ہیں، لوگ اپنی سیاست کرتے رہتے ہیں، مقامی اور پارٹی کے اندر سیاست ہوتی رہتی ہے، پشاور واقعہ کے ملزمان تک ہم پہنچ گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ملکی سیاسی صورتحال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر غور ہوا، اجلاس میں پشاور واقعہ پر بریفنگ دی گئی، پشاور واقعہ کے ملزمان تک ہم پہنچ گئے ہیں، ہماری فورسز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہت جلد ملزمان تک رسائی حاصل کی،ماسٹر پلانر سمیت تمام ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں