ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سانحہ پشاور امام بارگاہ: مانچسٹر برطانیہ میں شہداء کی یاد میں فاتحہ خوانی ،شمعیں روشن+ فوٹو: شفقنا خصوصی

  مانچسٹر برطانیہ میں سانحہ پشاور امام بارگاہ شہداء کی یاد میں فاتحہ خوانی کی گئی اور شمعیں روشن کی گئیں۔ 

ممتاز شیعہ عالم دین اور ہدایت ٹی وی کے چیرمین علامہ غلام حسین عدیل، مولانا فدا حسین بخاری اور دیگر شیعہ مسلمانوں کی بڑی تعداد کی  جانب سے مانچسٹر برطانیہ میں پشاور کوچہ رسالدار امام بارگاہ بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس تقریب میں شہر بھر کے ہر کونے سے لوگوں نے شرکت کی ۔ ان افراد نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر شہدائے پشاور امام بارگہ کی تصاویر چسپاں تھیں۔

اس موقع پر شہداء کے لیے فاتح خوانی کی گئی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

علامہ ڈاکٹر غلام حسین عدیل نے اس سانحے پر گہرے دکھ کا اظہا رکرتے ہوئے لواحقین کے حق میں دعا کی۔ اس موقع پر علامہ غلام حسین عدیل نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ پشاور شہداء کے لواحقین کو فوری انصاف فراہم کریں اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔

انہوں نے پاکستانی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداراں سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ شیعہ کمیونٹی کو فول پروف سیکورٹی فراہم کریں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کا تدارک کیا جاسکے۔ 

منگل، 8 مارچ 2022
شفقنا اردو
ur.shafaqna.com

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں