ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 عمران خان چوروں ، منافقوں اور لیٹروں سے نہ گھبرائیں بلکہ ان کو شکست دیں ،شیخ رشید

 راولپنڈی:  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان لٹیروں اور منافقوں سے نہ گھبرائیں، وزیراعظم چوروں کو شکست دیں گے، سیاسی مخالفین ملک کی ترقی کے دشمن ہیں، انہیں ناکامی ہوگی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان چوروں ، منافقوں اور لیٹروں سے نہ گھبرائیں  ان کو شکست دیں کیونکہ اللہ نے وزیر اعظم کو عزت دی ہے اور عمران خان کو اللہ نے آگے بھی عزت دینے کا فیصلہ کیا ہے ،ہم نے خواتین کے لیے کالجز بنائے ہیں خواتین کی تعلیم میں راولپنڈی پاکستان میں پہلے نمبر پر ہے، 90 کی دہائی میں یہ یونیورسٹی آپ کے کارکن نے بنائی تھی، راولپنڈی میں موجود تمام ڈھوکیں غریبوں کی بستیاں تھیں، ہم نے راولپنڈی کے ہر ڈھوک میں تعلیمی ادارے بنا دیئے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لال حویلی کو یونیورسٹی کو دینے کا اعلان کرتا ہوں، 90 کی دہائی میں میری کوششوں سے فاطمہ جناح یونیورسٹی بنائی گئی، یونیورسٹی خواتین کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، راولپنڈی میں خواتین کیلئے کئی تعلیمی ادارے بنائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں