یوکرین پر حملوں کے آغاز سے تاحال روسی فوج کے 12 ہزار سے زائد فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
یوکرین کے جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر نے روسی فوج کے، 24 فروری سے 7 مارچ تک کے، جانی نقصان کے اعداد و شمار کا اعلان کر دیا ہے۔
یوکرین جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر کے مطابق روسی فوج کے 12 ہزار سے زائد فوجی ہلاک کر دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ روس کے 48 طیاروں، 80 ہیلی کاپٹروں، 303 ٹینکوں، 1036 بکتر بند گاڑیوں، 120 توپوں، 56 راکٹ لانچروں اور 27 فضائی دفاعی سسٹموں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
روسی فوج کو 474 گاڑیوں، 3 لائٹ اسپیڈ بوٹوں، 60 پیٹرول گاڑیوں اور 7 ڈرون طیاروں کا بھی نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے شروع کر دئیے تھے۔