کابل(صباح نیوز) خواتین کے عالمی دن کے موقع پرافغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کومذہبی حقوق دینے کے لیے پرعزم ہے۔افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عالمی یوم خواتین کے موقع پرٹوئٹ میں کہا کہ افغان خواتین کوشریعت کے مطابق حقوق دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ذبیح اللہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ یوم خواتین افغانستان کی خواتین کے لیے اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کرنے کا اچھا موقع ہے۔گزشتہ سال اگست میں افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان حکومت نے خواتین کوشرعی حدود میں رہتے ہوئے حقوق دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔