ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کے اب تک 335ٹینک اور 49 طیارے تباہ کیے ہیں: یوکرین

روسی وزارت دفاع نے یوکرین کے 146 جنگی ہیلی کاپٹرگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کا دعویٰ ہے کہ یوکرینی فوج کے 953 ٹینک اور 2800 فوجی تنصیبات تباہ کردی  ہیں جب کہ 146 جنگی ہیلی کاپٹر بھی مار گرائے ہیں۔

روسی وزارت دفاع  کا کہنا ہےکہ یوکرین کے 90 فیصد میزائل تباہ اور 90 فیصد جنگی ہوائی اڈے بھی غیرفعال کردیے ہیں۔۔

دوسری جانب یوکرینی  وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ  روسی فوج کے 335 ٹینک،49 طیارے،81 ہیلی کاپٹر،1105 بکتر بند گاڑیاں،56 راکٹ سسٹم اور 29 فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں،  روسی فوج کو پندرہ روز کے دوران 526 گاڑیوں،تین کم رفتار کشتیوں اور ساٹھ عدد آئل ٹینکروں سمیت سات ڈرونز کا بھی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں