ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا سے خوفزدہ ہونے کا تاثردرست نہیں ،بابراعظم

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں قومی کپتان بابراعظم بیٹنگ اور حسن علی بولنگ کی مشق کرتے ہوئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے ہم آسٹریلیا سے ڈر رہے ہیں اور پنڈی ٹیسٹ کی وکٹ آسٹریلیا سے ڈر کر بنائی گئی۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ آسٹریلیا مضبوط ٹیم ہے مہمان ٹیم کیخلاف کامیابی بہت ضروری ہے۔ پنڈی ٹیسٹ میں انفرادی اور بحیثیت ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی، تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔بابراعظم نے کہا کہ ہرجگہ کھیلنے کی کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم کی کنڈیشنز بھی قدرے مختلف ہیں۔ کراچی کے گرم موسم میں دوسرا ٹیسٹ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کراچی کی وکٹ اسپنرز کے لیے معاون ثابت ہوگی۔نتیجہ ہمارے خلاف بھی آیا تو کچھ نہیں ہوگا لیکن ہم چاہتے ہیں کہ کراچی ٹیسٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے۔بابراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو بھی سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، فاسٹ بولرحسن علی کی واپسی خوش آئند ہے وہ ہمارے اہم بولر ہیں،کراچی ٹیسٹ کے لیے فائنل الیون تیار کرلی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں