ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنگ کی طوالت کا دارو مدار پوتن پر ہے، بورس جانسن

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ کی طوالت  کا انحصار روسی صدر ولادیمیر پوٹن پر ہے۔

جانسن نے اسکائی نیوز کو روس-یوکرین جنگ میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر بیان دیا۔

یوکرین کے ماریوپول میں زچہ و بچہ  ہسپتال پر روسی مسلح افواج نے بمباری کی ہے کی یاد دہانی کراتے ہوئے  مغرب کب شہریوں کی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے مداخلت کرے گا؟ سوال کے جواب میں جانسن نے کہا:”ماریوپول میں جو کچھ ہوا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پوتن شہری رویے کے تمام اصولوں کو مسترد کررہے ہیں۔‘‘

بورس جانسن نے کہا کہ پوتن کو تشدد ختم کر تے ہوئے پرامن مذاکرات شروع کردینے چاہییں۔

جانسن نے اس بات پر زور دیا کہ برطانیہ اب پوتن حکومت اور اس کے ساتھیوں پر اقتصادی پابندیوں کےذریعے دباؤ بڑھایا جا  رہا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں