ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوئینڈن ٹاؤن فٹبال کلب سے معاہدے کے تحت کراچی فٹبال کلب کے ٹرائلز کا اعلان

انڈر 15 فٹبال ٹیم کے ٹرائلز 21 تا 25 مارچ تک کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم میں ہونگے۔

ٹرائلز کی نگرانی انگلش فٹبال کوچ الیکس پائیک کریں گے۔

کراچی : سوئینڈن ٹاؤن فٹبال کلب سے معاہدے کے تحت کراچی فٹبال کلب انڈر 15 فٹبال ٹیم کے ٹرائلز کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ ٹرائلز 21 تا 25 مارچ 2022 کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم میں ہونگے ۔ جس کی نگرانی انگلش فٹبال کوچ الیکس پائیک کریں گے ۔ اس موقع پر پاکستان کے فٹبال کھلاڑی بھی موجود رہیں گے ۔ انڈر 15 فٹبال ٹرائلز میں دلچسپی رکھنے والے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ٹرائلز کا حصہ بننے کے لیے ڈسٹرکٹ ساؤتھ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر جمیل ہوت سے رابطہ کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں