ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایگا شواٹیک، ایما راڈو کانو اور سمونا ہالپ کی کامیابی

انڈین ویلز (جسارت نیوز):ایگا شواٹیک نے انجلینا کالینینا، سمونا ہالپ نے کترینا الیگزینڈروا، ایما راڈوکانو نے کیرولین گریشیا اور گربائن مگورواز نے ایلیسن رسکی کو شکست دے کر بی این پی پریباس ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی، ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام بی این پی پریباس کے دلچسپ مقابلے انڈین ویلز میں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں تھرڈ سیڈ پولینڈ کی ایگا شواٹیک نے یوکرین کی انجلینا کالینینا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7۔5 ، 0۔6 اور 1۔6 سے ہرا دیا، رومانیہ کی سمونا ہالپ نے روس کی کترینا الیگزینڈروا کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں 2۔6 ، 6۔4 اور 2۔6 سے کامیابی حاصل کی۔ برطانیہ کی ایما راڈوکانو نے فرانس کی کیرولین گریشیا کو 1۔6 ، 6۔3 اور 1۔6 سے ہرا کر اگلے رائونڈ میں جگہ بنائی، ایک اور میچ میں ا سپین کی گربائن مگوروزا نے امریکا کی ایلیسن رسکی کو 0۔6 ، 6۔3 اور 1۔6 سے شکست دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں