ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جناح اسپتال میں پانی کی عدم فراہمی کے باعث ایمرجنسی صورت حال پیدا ہوگئی 

کراچی: شہر قائد کے سب سے بڑے جناح اسپتال میں پانی کی عدم فراہمی کے باعث ایمرجنسی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

اسپتال حکام کے مطابق گذشتہ دو روز سے اسپتال کو پانی کی فراہمی معطل ہے، جس کے باعث اسپتال میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے،وارڈز اور واش روم میں پانی دستیاب نہیں، جس کے باعث زیرعلاج مریضوں سمیت ان کے تیمارداروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی کی بندش کے باعث ڈائیسلز کا عمل روک دیا گیا ہے، جس کے باعث اندورون ملک سے آنے والے مریض سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔اسپتال حکام کا موقف ہے کہ گذشتہ دو روز سے پانی کی سپلائی بند ہیں، پانی کی قلت کیپیش نظرٹینکرز منگوارہے ہیں۔حکام کا موقف ہے کہ اسپتال کو روزانہ 6 لاکھ سے 8 لاکھ گیلن پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں