ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس نے یوکرائن کا سمندر سے عالمی تجارت سے روٹ منقطع کر دیا، برطانیہ

لندن: برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ روسی بحریہ نے یوکرین کے بحیرہ اسود کے ساحل پر ناکہ بندی کر دی ہے اور اسے عالمی سمندری تجارت سے الگ تھلگ کر دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزارت دفاع نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر شائع ہونے والی روزانہ انٹیلی جنس اپ ڈیٹ میں مزید کہا کہ روسی بحریہ یوکرین بھر میں اہداف پر میزائل حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔بیان میں کہا گیا کہ روس نے بحیرہ ازوف میں ایک ایمفیبیئس لینڈنگ آپریشن کیا، جس میں آنے والے ہفتوں میں اس طرح کی مزید کارروائیوں کے امکان سے خبردار کیا گیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے زور دیا کہ ان کا ملک یوکرین میں اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے مزید آپشنز کی تلاش جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا جس میں منگل کو لندن میں کمبائنڈ ایکسپیڈیشنری فورس کی میٹنگ بھی شامل ہے تاکہ یوکرین کے اپنے دفاع کو تقویت دینے کے لیے مزید آپشنز پر عمل کیا جا سکے۔

The post روس نے یوکرائن کا سمندر سے عالمی تجارت سے روٹ منقطع کر دیا، برطانیہ appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں