ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلامو فوبیا خاص طور پر مغربی ممالک میں منہ زور وباء کی طرح پھیل رہا ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "اسلامو فوبیا خاص طور پر مغربی ممالک میں منہ زور وباء کی طرح پھیل رہا اورگلیوں محلّوں کے عام انسانوں سے لے کر سیاست دانوں تک، مزدوروں سے لے کر سرکاری ملازمین تک معاشرے کے ہر طبقے کو زہریلا کر رہا ہے”۔

ترکی وزارت سیاحت و ثقافت اور صدارتی محکمہ مواصلات کے تعاون کے ساتھ ریڈیو اور ٹیلی ویژن ہائی کمیٹی، محکمہ مذہبی امور، ارجئیس یونیورسٹی اور انقرہ یونیورسٹی کی طرف سے منعقدہ دوسرا بین الاقوامی میڈیا اور اسلامو فوبیا فورم انقرہ چیمبر آف کامرس کنوینشن سینٹر میں شروع ہو گیا ہے۔

فورم کے لئے بھیجے گئے پیغام میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "غیر ذمہ دار نشریاتی اداروں کی بھی حوصلہ افزائی سے پیدا ہونے والا نفرت کا ماحول مسلمانوں سمیت مختلف زبان، رنگ اور نسل کے کروڑوں انسانوں کو متاثر کر رہا ہے۔ یوکرین بحران کے حوالے شروع ہونے والے شرمناک مباحث، اسلام دشمنی اور ثقافتی امتیازیت کے قد و کاٹھ کے عکاس ہیں۔ ہم، مظلوموں اور لاچاروں کے درمیان امتیازیت کو ہرگز قبول نہیں کر سکتے۔ تیزی سے بڑھتی ہوئی اسلام دشمنی صرف مسلمانوں کا ہی نہیں پوری انسانیت کا مسئلہ ہے کیونکہ اور کسی بھی طرح 2019 میں نیوزی لینڈ جیسے اور 2021 میں کینیڈا جیسے اسلاموفوبیا حملوں کے سامنے بند نہیں باندھا جا سکے گا”۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اس معاملے میں سب سے بڑی ذمہ داری مغربی سیاست دانوں، ذرائع ابلاغ اور سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ عالمِ اسلام اور اس کے اداروں پر عائد ہوتی ہے۔ مسلمانوں کو اپنے سمیت دیگر کروڑوں انسانوں کو ہدف بنانے والی اس ناانصافی، حق تلفی اور امتیازیت کے مقابل بھرپور ردعمل ظاہر کرنا چاہیے اور اپنے حقوق کے حصول کے لئے جائز جدوجہد کرنا چاہیے۔ میں، دوسرے بین الاقوامی میڈیا فورم کو اس سمت میں اٹھایا گیا ایک قابلِ قدر قدم خیال کرتا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں