ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وائرس کے خلاف چوتھی بوسٹر ویکسین کی ضرورت ہے، فائزر

امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرڈاکٹر البرٹ بورلا کا کہنا ہے  کہ کے کورونا وائرس کے خلاف چوتھی بوسٹر ویکسین کی ضرورت ہے۔

امریکہ میں ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بورلا نے کہا کہ ان کے خیال میں کووڈ-19 کی ویکسین کو ہر سال فلو کی طرح لگایا جانا چاہیے۔

بورلا نے کہا کہ "تیسری بوسٹر ویکسین سے جو تحفظ ہمیں ملتا ہے وہ درحقیقت ہسپتال جانے کا سد باب کرنے اور زندگیاں بچانے کے لیے بہت اچھا ہے، لیکن اس وقت چوتھی بوسٹر ویکسین کی ضرورت ہے۔”

یہ بتاتے ہوئے کہ موجودہ کوویڈ 19 ویکسین طویل عرصے تک انفیکشن کے خلاف موثر نہیں ہیں، ڈاکٹر بورلا نے کہا کہ وہ ایک ایسی ویکسین پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں جو اومیکرون سمیت وائرس کی تمام اقسام کے خلاف کم از کم ایک سال تک استعمال کی جا سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں