لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ نے جمعہ کے روز سے تمام کورونا سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ ایسٹر کے موقع پر تمام کورونا سفری پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ لندن حکومت کی جانب سے پہلے ہی بہت سی پابندیاں ہٹالی گئی ہیں تاہم اب باقی ماندہ تمام سفری پابندیاں بھی ختم کردی جائیں گی۔ واضح رہے کہ آیندہ ماہ شہری ایسٹر تہوار منائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا سفری پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ مہلک وائرس کے خلاف مزاحمت پیدا ہوجانے کے باعث کیا جا رہا ہے۔