ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت چھوڑی اور نہ ہی اپوزیشن میں شمولیت کی ہے، پرویز الٰہی

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے صدر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ حکومت چھوڑی اور نہ ہی اپوزیشن میں شمولیت اخیتار کی ہے۔

اپنے بیان میں حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے صدر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ہم اتحادی ہیں اور ہماری الگ جماعت ہے، جماعتوں کے اندر مختلف آراء ہوتی ہیں، لیکن فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایماندار اور ان کی نیت بھی اچھی ہے، ہم نے حکومت چھوڑی ہے اور نہ ہی اپوزیشن جوائن کی ہے، ہم اب بھی حکومت کا حصہ ہیں ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ہے، عوامی مسائل کی نشاندہی آج نہیں کی پہلے دن سے کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے چلا جائے تو حکومت کا اپنا فائدہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں