مٹیاری(نمائندہ جسارت)صادق آباد سے حیدر آباد کروڑوں روپے کی ہیروئن اسمگلنگ کو ہالا پولیس کی جانب سے ناکام کرنیکا دعوی، خاتون اور ڈیلر ہیروئن برآمدگی کے ساتھ گرفتارمقدمہ درج ۔ایس ایس پی محمد کلیم نے دعوا کیاہے کے ہالا پولیس نے صادق آباد پنجاب سے حیدرآباد جانے والی کوچ میں دوران چیکنگ خاتون ساجد جمال کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے حیدرآباد اسمگل ہونے والی ڈیڑہ کروڑ روپے مالیت کی 5 کلو ہیروئن برآمدکرکے خاتون کوگرفتارکرکے اس کی نشاندہی پر ڈیلرجبار سولنگی کو لالوماچھی گوٹھ سے گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔