ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ،اسمگلنگ ناکام بنادی گئی،قنبر علی خان

قنبر علی خان(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی ضلع قنبر شہدادکوٹ بشیر احمدبروہی کی سخت ہدایات پر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن پولیس نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر بین الصوبائی گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع قنبر شہدادکوٹ بشیر احمد بروہی کو ایک مخفی اطلاع ملی کہ بین الصوبائی گروہ سے تعلق رکھنے والے علاقے کے مشہور منشیات فروش ایک کار میں بھاری مقدار میں چرس لیکر اس کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں اسمگل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس خفیہ اطلاع پر پولیس نے ضلع قنبر کے علاقے سیلرا سیم پل کے مقام پر علاقے کی ناکہ بندی کرلی اور ایک ہنڈا سٹی کار نمبراے ایل ڈی 184کو روک کر کار کے خفیہ خانوں کی تلاشی لی تو کار میں لاکھوں روپے مالیت کا 130کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس موجود تھی جس پر پولیس نے کار میں سوار بین الصوبائی منشیات فروش گینگ کے دو کارندوں امجد علی ولد محمد حیات دایو اور خان محمد ولد ولی محمد دایو کو موقع پر گرفتار کرکے تمام چرس اور کار کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی ضلع قنبر شہدادکوٹ بشیر احمد بروہی نے صحافیوں کو پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ منشیات فروش امجدعلی دایو اور خان محمد دایو جو دونوں دراصل اوستہ محمد ضلع جعفر آباد بلوچستا ن کے رہائشی ہیں جو بلوچستان سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس لیکر سندھ کے مختلف اضلاع میں اس کو فروخت کرکے اور اسمگلنگ کا کاروبا ر بڑی تیزی کے ساتھ کرکے نوجوان نسل کو منشیات کے ذریعے تباہ وبرباد کرنے کے جرم میں ملوث ہیںجن کاتعلق منشیات کی بین الصوبائی گینگ سے ہے اور دونوں ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مذکورہ ملزمان انسانیت کے دشمن ہیں اور کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوںنے مزید بتایاکہ ضلع قنبر میں پولیس نے مسلح ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن کو تیز کردیا ہے اور اس حوالے سے پولیس کو مختصر عرصے میں بڑی نمایاں کامیابیاں ملی ہیں جبکہ پولیس نے انڈس ہائی ویز اور قومی شاہراؤں پر گشت ،سرچ آپریشن اور اسنپ چیکنگ کے نظام کو بھی تیز کردیا ہے تاکہ ناکہ بندی کے دوران مشتبہ گاڑیوں کی تلاشی لیکر معاشرتی برائیاں پھیلانے والے منشیات کے اسمگلروں کے خلاف بھرپور انداز میں کریک ڈاؤن کیا جاسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں