کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے وفاق اور سندھ کے درمیان گیس کی فراہمی سے متعلق ہونے والے معاہدے کی تفصیلات طلب کرلیں۔ گزشتہ روز عدالت میں سندھ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سندھ سے نکلنے والی گیس میں سے 15 فیصد کم گیس کی صوبے کو فراہمی بادی النظر میں آئین کے آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی ہے جبکہ سیکرٹری انرجی سندھ کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے