ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک دوسرے کو چورڈاکو کہنے والے ذاتی مفادات کیلئے متحد ہورہے ہیں، مولانا عبدالحق

کوئٹہ:امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہےکہ سیاست کو کاروبارمفادات تعصبات ونفرت بنانے والے قوم کے خیر خواہ نہیں، ایک دوسرے کو چورڈاکو کہنے والے ذاتی مفادات کیلئے متحد ہورہے ہیں، وزراء کی منڈیاں لگ گئی ،لوٹوں کی ضمیروں کی خرید وفروخت کامینابازارلگ گیا۔

مولانا عبد الحق ہاشمی نے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے وزراء کی ضمیروں کی فروخت ،رقم کی لالچ نے کچھ لٹیروں کو اندھا کر دیاہے جماعت اسلامی سیاست کو گندسے پاک کرکے اسلامی بنائیگی،پاکستان اسلامی ہوگا تو بہت کچھ ٹھیک ہوگا آئینی بحران ،انارکی پیدا نہ کیا جائے۔

رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے بجائے دہشت گردی کے پروپیگنڈے کے نام پرکوئٹہ کے تعلیمی ادارے بندکرنا دانشمندی نہیں،  جماعت اسلامی سیاست کے ذریعے نظام کو تبدیل کرکے ملک میں اسلامی نظام نافذ کرکے قوم کومشکلات وپریشانیوں سے نجات دلائیگی ۔خودساختہ بااختیار طبقات،حکومت واپوزیشن عوامی مسائل ومشکلات اورپریشانیوں کا شکارہیں ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت ریکوڈک،سیندک ،ساحل وبارڈرسمیت دیگر وسائل منصوبوں کے ثمرات بلوچستان کے عوام کو دیں موجودہ سسٹم میں قوم پرکئی دہائیوں سے مسلط چند خاندان مستفیدجبکہ عوام پریشان وبدحال ہیں ۔

مولانا عبدالحق ہاشمی کا کہنا تھا کہ لورالائی شہر میں آج ’’حق دولورالائی ‘‘دھرنا ہوگا حکمران اہل بلوچستان سے مخلص نہیں، بلوچستان کے منصوبے بوجھ کیوں بنائے جارہے ہیں کوئی پوچھنے والا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں نہ ریل سروس ٹھیک نہ موٹروے دیاجارہاہے اور نہ عوامی ثمرات کاکوئی میگاپراجیکٹس شروع کیے گیے ہیں ،ریکوڈک، سیندک اور سی پیک کے ثمرات سے اہل بلوچستان کو محروم کرنے کے ذمہ داروفاق اوربلوچستان کے سابقہ وموجودہ حکمران ہیں بلوچستان کے عوام کو حقوق ووسائل وترقی سے محروم کرنے کی روش ٹھیک نہیں۔

مولانا کا مزید کہنا تھا کہ  جماعت اسلامی دھرنوں ،احتجاج اورحقوق کے حصول کی تحریکوں کے ذریعے حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدارکرنے کیساتھ قوم کو بیدارومتحد کریگی تاکہ بلوچستان کے تمام علاقوں کے عوام کو ان کے جائز حقوق مل سکیں بلوچستان کے وسائل پر بدعنوان لٹیرے مزے کررہے ہیں جبکہ عوام کاکوئی پوچھنے والا نہیں۔بلوچستان کے مسائل کے ذمہ دارسابقہ وموجودہ وفاقی حکومت، حکمران واپوزیشن جماعتیں اورخودساختہ بااختیارطبقات ہیں ۔ذاتی مفادات ،کمیشن وکرپشن ،تعصب لسانیت کی وجہ سے سیاست بدنام ہوگئی ہماری سیاست کامقصد نفاذاسلام ،مسائل کا حل ہے ۔حکمران صرف بہانے ،وعدے اورخالی خولی اعلانات کرتے ہیں قول وفعل میں تضاد،کمیشن وکرپشن کی وجہ سے عوام کاسیاستدانوں پر اعتماد اُٹھ گیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں